ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیال سنگھ کالج کا نام تبدیل کرنے پربھڑکیں مرکزی وزیر ہرسمرت، کہا پہلے خود اپنا نام بدلیں

دیال سنگھ کالج کا نام تبدیل کرنے پربھڑکیں مرکزی وزیر ہرسمرت، کہا پہلے خود اپنا نام بدلیں

Sun, 26 Nov 2017 11:05:22    S.O. News Service

نئی دہلی25نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی یونیورسٹی سے ملحق دیال سنگھ کالج کے گورننگ باڈی کے صدرامیتابھ سنہانے نام بدل کروندے ماترم کالج رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کو لے کر شرومنی اکالی دل لیڈر اور مرکزی وزیرہرسمرت کور بادل نے کالج کا نام تبدیل والوں کو نصیحت دے ڈالی۔انہوں نے کہاکہ دیال سنگھ کالج کا نام فوری طورپربدلاجائے یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ اتنا ہی نہیں کور نے تو یہ بھی کہاکہ جولوگ اس کالج کانام تبدیل کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے وہ خود اپنا نام بدلیں۔ اس مسئلے میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ پیسوں سے کچھ بنا سکتے ہیں تو بنائیں اور اسے جو چاہے اپنے طریقہ سے اسے نام دیں ۔ ہرسمرت کور نے دیال سنگھ نام پر قائم کالج کی وراثت کو لے کر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی سردار دین دیال سنگھ مجیٹھیا کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتاہے۔وہاں بھی ان کے نام پر کالج بنائے گئے ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ کئی ماہ سے یہ دن میں چلنے والے کالج کی طرح کام کررہاتھا۔ دیال سنگھ کالج کے گورننگ باڈی کے صدر امیتابھ سنہا نے کہا کہ یہ فیصلہ غلط فہمی دور کرنے کے لئے لیا گیا۔ کانگریس پارٹی کی طالب علم ونگ این ایس یو آئی نے گورننگ باڈی کے اس فیصلے پر سوال اٹھایا اور گورننگ باڈی پر پنجاب کے پہلے مجاہد آزادی سردار دیال سنگھ مجیٹھیا کی وراثت کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ غور طلب ہے کہ دیال سنگھ کالج میں دو کالج تھے، ایک کالج دن میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتا تھا جب کہ دوسرا شام کے اوقات میں ۔شام کے وقت سرگرمیاں انجام دینے والے کالج کے طالب علموں کو دوسرے در جہ کا طالب علم سمجھا جاتا ہے ۔انہیں ملازمتوں کی تلاش میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ گورننگ باڈی نے اسے شام کے وقت چلنے والے کالج کا نام تبدیل کر دیا ہے ۔ امیتابھ سنہا نے بتایا تھا کہ انہوں نے خودوندے ماترم نام کی تجویز رکھی تھی جسے گورننگ باڈی کی طرف سے اپنالیا گیا ۔ 


Share: